بینز اسپراؤٹس (Beans sprouts)
ایک صحت بخش اور مفید غذا
ویسے تو ساری دنیا میں بینز اسپراؤٹس ایک مقبول غذا کے طور پہ استعمال ہوتے ہیں لیکن ہمارے یہاں ابھی بھی اسکا استعمال اتنا عام نہیں ہے۔۔۔۔
چلیئے آج نہایت سادہ اور سہل انداز میں آپ کو ان سے متعارف کرواتے ہیں۔۔
بینز اسپراؤٹس دراصل بیج کے پھوٹنے پر حاصل ہونے والے وہ نوخیز پودے ہیں جو عموماً کونپلوں اور جڑ سمیت کچے ہی یا پھر بہت کم پکا کر کھائے جاتے ہیں ۔۔ویسے تو یہ بہت سے بیجوں سے بنائے جا سکتے ہیں لیکن سب سے ذیادہ مقبول بینز اسپراؤٹس وہ ہیں جو ثابت مونگ کی دال سے حاصل کیئے جاتے ہیں۔۔ یہ انتہائی طاقتور ہوتے ہیں اور پلانٹ پروٹین سے بھرپور نہایت کم کیلوریز پر مشتمل ہوتے ہیں۔۔
یوں تو انکی بہت ساری خصوصیات ہیں لیکن مختصراً چند ایک بنیادی خوبیاں یہاں درج کرتے ہیں ۔۔۔
بینز اسپراؤٹ وٹامن کا خزانہ ہیں ۔۔۔ان میں وٹامن A,B,C,D,E,K پائے جاتے ہیں۔۔جلد کے لیے۔۔ ہڈیوں کی مضبوط میں معاونت کے لیے یہ انتہائی مفید ہیں ۔۔۔۔۔۔چونکہ بینز اسپراؤٹ میں آئرن کی خاصی مقدار پائی جاتی ہے لہذا خون کی کمی کو دور کرنے میں یہ بہت مفید غذائی جز ہیں ۔۔ یہ ایک ریشے دار غذا ہے ۔۔فائبر کی خاصی مقدار موجود ہونے کی وجہ سے بینز اسپراؤٹس ہاضمے میں بھی مدد کرتے ہیں قبض کی بیماری دور کرنے اور کولسٹرول کو بیلنس رکھنے میں معاون ہیں ۔۔
ان میں فولک ایسڈ بھی پایا جاتا ہے اسی وجہ سے حاملہ خواتین کے لیے انکا استعمال بہت مفید ہے۔۔۔اس کے علاوہ ان میں پوٹاشیم ، کیلشیم ، میگنیشیم ، زنک ، فاسفورس اور منرلز بھی پائے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ جسم میں کینسر ، دل کے امراض اور ذیابطیس جیسی بیماریوں کے حملے سے بچنے کے لیے جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہوئے ایک محافظ کا کام انجام دیتے ہیں ۔۔
سب سے بڑھ کر یہ کہ بینز اسپراؤٹس وزن کی کمی دور کرنے میں بھی بہت ہی بہترین ہیں۔۔ساتھ ہی ساتھ ان میں selenium کی خاصی مقدار پائی جاتی ہے جو کہ دماغی صحت کے لیے مفید غذائی جزو ہے۔۔۔ انسانی صحت کے لیے مفید تمام اجزاء کا منبع ہونے کی وجہ سے ان کا استعمال ضرور کرنا چاھیئے۔۔۔
سلاد ، سینڈوچز ، سوپ کے علاوہ دیگر کھانوں میں انھیں بخوبی شامل کیا جاسکتا ہے ۔۔ جسم میں وٹامنز اور فولاد ، منرلز کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ٹیبلیٹس اور کیپسولز کھانے کے بجائے صحت بخش خوراک کے ذریعے اس کمی کو پورا کرنا ذیادہ بہتر طریقہ ہے۔۔۔
ابتدائی طور پر کسی بھی نئی چیز کا بے دریغ استعمال نقصان بھی دے سکتا ہے اس لیے کسی بھی طرح کے side effects سے بچنے کے لیے بہتر یہی ہے کہ شروعات تھوڑی مقدار سے کی جائے۔۔
یوں تو بینز اسپراؤٹس بڑے اسٹورز پر میں تیار پیکٹس میں بھی دستیاب ہیں لیکن ان میں یہ مسئلہ بھی ہوتا ہے کہ باسی اور پرانے نہ ہوں اس لیے ہم ذیادہ تر گھر میں ہی تیار کرتے ہیں۔۔انھیں گھر میں بنانا بھی انتہائی آسان ہے۔۔۔
ہماری آزمودہ ترکیب درج ذیل ہے۔۔۔
1)...آدھا کپ ثابت مونگ کی دال کو دھو کر چند گھنٹوں کے لیئے پانی میں بھگو کر رکھ دیں
2)۔۔۔ سارا پانی نتھار کر اس مونگ کی دال کو کسی چھلنی میں رکھ دیں۔۔
3).... چھلنی کے نیچے کوئی پیالہ رکھ دیں تاکہ اس میں زائد پانی کا اخراج ہوسکے۔۔ اب اس چھلنی کو کسی ململ کے گیلے کپڑے یا کسی بھی ڈھکن سے کور کر دیں۔۔
4)..... مونگ کی دال کو نم رکھنا ضروری ہے جب آپ کو لگے کے اسکا پانی بالکل خشک ہو رہا ہے تو پانی کے چھڑکاؤ سے اسے نم کر دیں۔۔
دو سے تین دن میں اسپراوٹس تیار ہوجائیں گے۔۔۔
اب انھیں کسی کنٹینر میں بھر کر فریج میں رکھ دیں اور جیسے چاہیں استعمال کریں ۔۔ انھیں مہینہ بھر بھی فریج میں رکھا جا سکتا ہے لیکن چونکہ ان میںbacterial growth بہت جلدی ہوسکتی ہے اس لیے ہم تو انھیں ہفتہ بھر کے اندر اندر استعمال کرلیتے ہیں۔ ذیادہ پرانے ہونے سے انکا ذائقہ ترش ہوسکتا ہے اور پھپھوندی بھی لگ سکتی ہے۔۔اس لیئے احتیاط بہتر ہے۔۔
ہمارے گھر میں سبھی کو بینز اسپراؤٹس بہت پسند ہیں اکثر چائنیز کھانوں میں ، سلاد میں اور اسپرنگ رولز میں انھیں استعمال کرتے ہیں۔۔ذائقہ اور صحت ساتھ ساتھ رکھنی ہوں تو بڑھتے ہوئے بچوں کی خوراک میں ایسی صحت بخش اشیاء ضرور شامل کرنا چاھیئے۔۔
خاتونِ خانہ کی دلچسپی اور سلیقہ ہی گھر بھر کی صحت کا ضامن ہے۔۔۔گھر بیٹھے روایتی پکوانوں کے ساتھ گھر والوں نت نئے ذائقوں سے روشناس کروانا ایک دلچسپ مشغلہ یے۔۔ آپ بھی اسے اپنی غذا کا حصہ بنا کر دیکھیئے۔۔ یقینا لطف اندوز ہونگے۔۔!!
No comments:
Post a Comment